2018ء کے انتخابات میں عوام ہی مجھے اس ظلم سے نجات دلائے گی، نواز شریف

وائس آف مسلم۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج میں 66 ویں پیشی بھگت کر آ رہا ہوں، لوگوں کا جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ پورا ملتان ہی یہاں اُمڈ آیا ہے، 2018ء میں پورا ملک نواز شریف کے ساتھ یہ پیغام لے کر کھڑا ہوگا کہ تمہارے ساتھ ناانصافی ہوئی، یہ عوام ہی نواز شریف کو اس ظلم سے نجات دلائے گی، کیونکہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔ ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب ہمارے ساتھ ہے، 2018ء کے انتخابات میں جنوبی پنجاب نواز شریف کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف کھڑا ہوگا، آج 11 مئی ہے اور آپ لوگوں نے 11 مئی کو ہی مجھے ووٹ دے کر وزیراعظم بنایا تھا، آج نواز شریف پھر آپ کے سامنے کھڑا ہے اور اس وقت کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کیا۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful