4 جہاز جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی پہنچ گئے، سینکڑوں فوجی اہلکار بھی موجود

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت کشیدہ ترین صورتحال میں ایرانی بحریہ کے 4 جہاز سینکڑوں اہلکاروں کے ساتھ خیر سگالی کے دورے پر کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر پہنچ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ نے اپنے 4 بحری جہاز جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان بھیجے ہیں جن پر سینکڑوں فوجی اہلکار بھی موجود ہیں۔ ایران کے چاروں بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر پہنچ گئے ہیں جہاں پاک بحریہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ ایران سے آنے والے بحری جہاز وں میں لاوان، کونا راک، خنجر اور فالکن شامل ہیں۔

اضح رہے کہ بھارت کی جانب سے شدید شور شرابے کے باوجود گزشتہ دنوں روسی فوجی بھی پاکستان آئے تھے اور گلگت میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں ۔ روسی فوجیوں کے بعد ایرانی جہازوں کا آنا پاکستان کی سفارتی سطح پر جیت کا واضح ثبوت ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful