52000افراد سے بلیک لسٹ کو سفید کردیاجائیگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)……وفاقی حکومت نے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل 52 ہزار افراد کا ریکارڈ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس بات کا علان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ای سی ایل میں شامل افراد کی تعداد صرف تین ہزار رہ جائے گی، ماضی میں ای سی ایل کے قانون کو بے دردی سے استعمال کیاگیا۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی ای سی ایل لسٹ میں آٹھ ہزار افراد شامل تھے، 1985 سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر لوگوں کے نام موجود ہیں۔

وزیر داخلہ کے مطابق ماضی میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیاگیا جبکہ مستقبل میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کی اتھارٹی صرف وزارت داخلہ کے پاس ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی شخص سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں شامل نہیں ہوگا، حساس اداروں کے افسران جن کا ملک سے باہر جانا قومی مفاد کے خلاف ہو، کے نام شامل ای سی ایل ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اگر تین سال تک کیس منطقی انجام تک نہ پہنچا تو نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا اور نہ ہی بلاجواز کسی پاکستانی کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے گی۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے کسی ایک شخص کا نام بھی سیاسی بنیاد پر ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں 80 ہزار شناختی کارڈز بلاک کئے گئے، چالیس ہزار جعلی شناختی کارڈز 2013 سے قبل جاری کئیگئے۔

وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے معاملے پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ کا اپنے علاقے اور ہجرے میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جبکہ انہیں اپنے (گائوں)جانے سے روکا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ اٹک پر پوری توجہ دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں تمام مدارس کے منتظمین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جارہا ہے۔

چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی دو سالوں میں فوج کے ساتھ کبھی تلخی نہیں ہوئی جبکہ اداروں کادفاع کرنا حکومت اور سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful