عراق انتخابات میں سائرون پہلے اور الفتح کے امیدوار دوسرے نمبر پر

  عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعض صوبوں میں انتخاباتی نتائج اعلان کر دیئے گئے ہیں۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک سید مقتدی صدر کا انتخابی اتحاد سائرون پہلے نمبر پر ہے جبکہ الحشد الشعبی کا انتخاباتی حلیف شمار ہونے والی الفتح پارٹی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ہفتہ والے دن سے شروع ہونے والے یہ پارلیمانی انتخابات انتہائی امن و امان کی فضا میں منعقد ہوئے جبکہ یہ عراق میں داعش کے ختم ہونے کے بعد منعقد ہونے والے پہلے عام انتخابات تھے۔ موجودہ انتخابات میں تقریبا ڈھائی کروڑ ووٹرز نے حصہ لیا۔ 2018 ء  کے انتخابات عراق کے چوتھے پارلیمانی عام انتخابات ہیں کہ جس کے نتیجے میں عراقی پارلیمنٹ میں مجموعی طور 328 کرسیوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس سال کے عام انتخابات میں کل 7000 امیدواروں نے شرکت کی۔ انتخابات میں اہم سیاسی اتحاد النصر، الفتح، دولت القانون، القرار العراقی اور سائرون کے نام سے سیاسی دوڑ میں شریک رہے۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful