تیرا پاکستان نہ میرا پاکستان، صرف آئی ایم ایف کا پاکستان: فاروق ستار

کراچی:  فاروق ستار نے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا تیرا پاکستان نہ میرا پاکستان، صرف آئی ایم ایف کا پاکستان، مہنگائی سے عوام کو بے حال کر دیا، ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا، اگر بے روزگاری پر توجہ نہ دی گئی تو جرائم میں اضافہ ہوگا، بغیر کسی تمیز کے سب کا سخت اور کڑوا احتساب ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ سندھ عوام کو ریلیف دیں انکی زندگی دوبھر نہ کریں، بڑی تیزی سے لوگ غربت کی لائن سے نیچے جا رہےہیں، عوام تمام سیاسی جماعتوں سے تنگ ہے، وہ باہر آئیں گے۔

فاروق ستار نے کہا سندھ کے دیہی علاقوں پر توجہ دینی چاہیئے، کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، مہنگائی سے عوام کی چینخیں نکل رہی ہیں، تحریک انصاف کی نا اہلی لوگوں میں مایوسی کا سبب بنی ہے۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.