لاڑکانہ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم شیخ نے لاڑکانہ مئیر کے عہدے سے استعفی دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ صحت ٹھیک نہیں رہتی، پارٹی رہنما بھی ساتھ نہیں دے رہے تھے۔ استعفے کے متن میں پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم شیخ کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو

اجلاس میں ممبرز نے میئر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس کے باعث استعفے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے مزید موقف اپنایا کہ لاڑکانہ کے عوام اوربچوں کی تکلیف نہیں دیکھ سکتا، اب صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی اور پارٹی رہنما بھی ساتھ نہیں دے رہے تھے اس لئے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتا ہوں۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.