تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Author Archives: وائس آف مسلم

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے صحافی سمیت مزید فلسطینی شہید

اسرائیل کی فوجیوں کی طرف سے غزہ کے ساتھ سرحد پر کی جانے والی فائرنگ سے مزید سات فلسطینی مظاہرین ...

Read More »

امریکی کمپنی اے ایم سی سعودی عرب میں 100 سینماگھر قائم کرے گی

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق طویل وقفے کے بعد جو پہلی فلم سعودی عرب میں نمائش کے لئے پیش ...

Read More »

تبدیلی و انقلاب کی بنیادی جہت 

کسی بھی معاشرے ،سماج اور ملک و ریاست میں تبدیلی و تغیر اورانقلاب ،جذباتی اور کھوکھلے نعروں،تقریروں،داعووں اور واعدوں سمیت ...

Read More »

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس ائیر اتاشی کی گاڑی نے دامن کوہ کے قریب موٹرسائیکل کو ٹکر ...

Read More »

سانحہ گیاری سیکٹر: ہم کوئی شہادت بھولے نہیں

گیاری سیکٹرمیں 7 اپریل 2012ء صبح 6 بج رہے تھے تمام جوان پاکستان کی حفاظت میں مگن تھے کہ ایک ...

Read More »

لوڈشیڈنگ کے خلاف انوکھا احتجاج

نگر ( اقبال راجوا) لوڑ شیڈنگ کے خلاف لیڈز پبلک سکول کے سینکڑوں طلباء و طالبات کا پرامن اورانوکھا احتجاج ...

Read More »

روس کے خلاف بعض یورپی ممالک کی سفارتی یلغار جاری/ جارجیا کاروسی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس کے خلاف بعض یورپی ممالک کی سفارتی یلغار کا سلسلہ جاری ہے برطانیہ کی حمایت میں کئی یورپی ممالک ...

Read More »

مٹھی، تھرپارکر : 5 بچوں کی ہلاکت، ویڈیو دیکھی، بہت دکھ ہوا،چیف جسٹس

کراچی(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مٹھی، تھرپارکر میں 5 بچوں کی ہلاکت سے متعلق ...

Read More »

اقبال کا پاکستان اور آج کا پاکستان

23 مارچ 1940 کو برِصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی نمائندہ جماعت مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس منعقدہ 22 ...

Read More »

پاکستان سپر لیگ فائنل کا ’امن کی فتح‘ کے طور پر خیرمقدم

کراچی – اتوار (25 مارچ) کو تیسرے سالانہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل- 3) کے فائنل کے ساتھ پاکستانی ...

Read More »

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful