تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Author Archives: VOM URDU

اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا، ...

Read More »

جی آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ڈاکٹر طاہر القادری اہم فیصلہ کرلیا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا جس کی ...

Read More »

بڈگام میں بھارتی فوج نے3کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر ( نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، بڈگام میں بھارتی فورسزنے فائرنگ ...

Read More »

سعودی عرب لیوی ٹیکس:غیر ملکی بے چین، اہل خانہ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

ریاض ( نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں موجود غیر ملکی باشندوں کے اہل خانہ پر عائد لیوی ٹیکس کے ...

Read More »

وزیراعظم کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی، جس میں ...

Read More »

امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کا معاہدہ

دوحہ ( نیوز ڈیسک ) امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے اور مالی معاونت روکنے کے لیے ...

Read More »

ترک فورسز کا داعش کے ٹھکانہ پر حملہ/ 5 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی

ترکی ( نیوز ڈیسک ) ترک فوج نے قونیہ علاقہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کےٹھکانے پر حملہ کرکے 5 ...

Read More »

اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا

وائس آف مسلم ( نیوز ڈیسک ) مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شمالی حصے میں قائم مہاجرین کے جنین ...

Read More »

داعش کا احتجاج ، نماز نہ ادا کرنے کا اعلان

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک ) داعش کے شرعی امور کی شوری نے حکم صادر کیا ہے. اور اپنے سب ممبران سے ...

Read More »

امریکہ کا افغانستان میں نجی سکیورٹی ٹھیکیدارتعینات کرنے پر غور

کابل ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر کی جانب سے افغانستان میں موجودہ امریکی فوجیوں ...

Read More »

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful