تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی

نیوزی لینڈ:قانونی چارہ جوئی سے بچنے کیلئے بھارتی سفیروطن روانہ

ویلنگٹن : نیوزی لینڈمیںتعینات بھارتی سفیرقانون ی چارہ جوئی سے بچنے کے لئے اہلیہ کے ہمراہ بھارت روانہ ہوگئے،ان کی ...

Read More »

بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں سے 81 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات اور ملحقہ علاقوں میں مون سون ...

Read More »

بھارتی لڑکی کے پیٹ سے نکلے 5 فٹ لمبے بال

بھارت: اگر کسی کو اپنے یا کسی کے بھی بال کھانے کی عادت تو اس عادت سے چھٹکارا پائیں، یہ ...

Read More »

کویت میں خودکش دھماکےپاکستانی اور گلگت بلتستان کےشہری سمیت 27نمازی شہید ہوگئے

کویت سٹی: کویت میں خودکش دھماکے میں 2پاکستانیوں سمیت 27نمازی جاں بحق ہوگئے۔ کویت سٹی کی امام صادق مسجد میں ...

Read More »

ویٹیکن نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لیا

کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن نے فلسطین کو سرکاری سطح پر علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی تصدیق ...

Read More »

جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں سعودی عرب کے بادشاہ کو لکھا گیا خط

سعودی عرب کے بارے میں فاش کردہ ویکی لیکس کی اسناد میں ایک ایسا خط بھی موجود ہے جو سعودی ...

Read More »

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے چرچ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

 میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کارلیسٹن میں 19ویں صدی کے قدیم ‘افریقی امریکی چرچ’ میں ایک شخص نے فائرنگ کی۔ ...

Read More »

بھارت ایم کیو ایم کو مالی مدد فراہم کرتا رہا ہے، بی بی سی کا دعویٰ

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برطانوی حکام نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful