تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی

امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 13 روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ خبررساں ایجنسی ...

Read More »

امریکہ اور ترکی کا شام کے بارے میں اختلافات ختم کرنے کا اعلان

امریکہ اور ترکی نے کہاہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی پر دونوں ملکوں کے درمیان ...

Read More »

شام سے برطانیہ کے 100 دہشت گردوں کی واپسی کا خدشہ

برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں شکست سے ...

Read More »

انتہا پسند گروپ بھارتی اور امریکی مفادات پر حملوں کے لیے پاکستانی محفوظ پناگاہوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، امریکہ

 واشنگٹن: امریکا کے نینشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج انسداد دہشت گردی میں ...

Read More »

‘فیس بک‘ پر اسرائیل مخالف مواد پوسٹ کرنے پر فلسطینی کو قید کی سزا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست ایک سماجی کارکن خالد جمال فراج کو چھ ماہ کے ...

Read More »

اسرائیل کا تارکین وطن کو 60 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم

اسرائیلی حکومت نے ہزاروں افریقی تارکین وطن کو رواں برس مارچ کے آخر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ...

Read More »

اسلامی اسکالرطارق رمضان پر جنسی ہراسگی کے الزام میں فرد جرم عائد

پیرس : آکسفورڈ یونیورسٹی میں کلیہ اسلامی اور شعبہ عصر حاضر کے مذاہب کے پروفیسر، معروف اسلامی اسکالر طارق رمضان ...

Read More »

ٹرمپ نے پناہ گزینوں کیلئے ڈیل کا امکان مسترد کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کے تحفظ پر ڈیل کا کوئی ...

Read More »

جنوبی ایشیامیں امریکا کی کامیابی کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے

واشنگٹن / کابل : امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ...

Read More »

امریکہ کی پاکستان پر حملے کی تیاریاں، خطرناک ترین انتباہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ پاکستان پر سلالہ چیک پوسٹ حملے جیسے خطرات منڈلا ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful