تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تعلیم و صحت

تمباکو نوشی سے سالانہ 70 لاکھ افراد کی ہلاکت

وائس آف مسلم ( ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی ہرسال 70 ...

Read More »

سخت گرمی میں روزے، طبی ماہرین نے روزہ داروں کیلئے خصوصی ہدایت جاری کردی

لاہور (نیوز ڈیسک) سخت میں گرمی میں روزے رکھنے کے دوران طبی ماہرین نے خصوصی تدابیر کی نصیحت کر دی ...

Read More »

ماہ رمضان: جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے 7 طریقے

ماہ صیام کے آغاز سے ہی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔ ماہرین ...

Read More »

کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے

متحدہ طلباء محاز کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس طلباء تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاز کے رہنمائوں کا ...

Read More »

مناسب سہولیات دستیاب نہ ہونے سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر جابحق

مناسب سہولیات دستیاب نہ ہونے سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر جابحق صحافی منظر شگری کے مطابق گلگت ﺟﻼﻝ ﺁﺑﺎﺩ ...

Read More »

وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی یا ہیئر ٹرانسپلانٹیشن؟برطانوی نژاد ڈاکٹر نے بڑا دھماکہ کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری،ہارلے سٹریٹ کا کلینک کاسمیٹک سرجری کے لئے مشہور،نواز شریف کے آپریشن بارے ...

Read More »

روزےکےوہ حیرت انگیزطبی فوائد جن سے آپ لاعلم ہیں۔۔۔!!!

رمضان کے روزے رکھنے کے جسم پر کیا فوائد مرتب ہوتے ہیں؟ اس بات کا جواب برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی ...

Read More »

ماؤں اور بچے کا ہفتہ

گلگت نگر (اقبال راجوا ) ماں اوربچے کی صحت کے عنوان سے ڈی ایچ او نگر شہنشاہ کی صدارت میں ...

Read More »

وزیر اعظم کی شہر آمد تمام تعلیمی ادارے بند

گلگت :وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر متنازعہ خطہ گلگت بلتستان روانہ ہوں گئے جہاں ...

Read More »

دھنیا کا استعمال اپنے اوپر لازم کرلیں،13بیماریوں سے محفوظ رہیں گے

اسلام آباد: برصغیر پاک و ہند کے کھانوں میں دھنیا کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جا رہا ہے اور آج ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful