تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مسلم دنیا

شام پر دوبارہ حملے کیلئے تیار ہیں، نکی ہیلی

 اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ نکی ہیلی نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے ...

Read More »

امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے داعش کی شکست کا انتقام لینے کیلئے شام پر حملہ کیا ہے، بشار الجعفری

شام کی حکومت نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس پر مشتمل سہ فریقی جارح اتحاد کو منافق اور جھوٹا قرار دیا ...

Read More »

دمشق کے کن مقامات پر امریکا نے حملہ کیا؟

شام کا دارلحکومت دمشق ہفتے کے روز زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا۔ عینی شاہدین کے حوالے سے غیر ملکی ...

Read More »

مسلم ممالک پر امریکی حملے کا تسلسل افغانستان، عراق، لیبیا، اور اب شام

امریکہ کا ایک بار پھر عالم اسلام پر جارحیت کا آغاز امریکہ نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر ...

Read More »

لیبیا، عراق کے بعد اب شام

شام میں جاری جنگ سے پہلے وہاں کے عوام میںبے روز گاری، بڑے پیمانے پر بد عنوانیوں، سیاسی آزادی نہ ...

Read More »

ٹرمپ کے بیانات مضحکہ خیز ہیں، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی مشیر بین الاقوامی امور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج بروز جمعرات شام کے صدر ...

Read More »

امریکہ کی جنگ صرف اسلامی ممالک اور اسلام کیخلاف ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ

 سینیئر دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کیخلاف امریکہ اور ...

Read More »

کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے ورنہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے، علامہ ناظر تقوی

شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک فوری طور پر اپنا ...

Read More »

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے صحافی سمیت مزید فلسطینی شہید

اسرائیل کی فوجیوں کی طرف سے غزہ کے ساتھ سرحد پر کی جانے والی فائرنگ سے مزید سات فلسطینی مظاہرین ...

Read More »

سنی علماء کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے امیدواروں کی حمایت

مسلم علماء کونسل لبنان کے رکن شیخ صهیب حبلی نے لبنان کے سیاستمداروں سے ملاقات میں حزب اللہ لبنان اور ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful