تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مسلم دنیا

امر یکی سفارتخانہ کی منتقلی خطے کے امن کے لئے سخت نقصان دہ ہے:فلسطینی تنظیمیں

غزہ: متعدد فلسطینی تنظیموں اور گروہوں نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ...

Read More »

سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کے خلاف امریکی قرارداد ناکام بنادی

 واشنگٹن: پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کانام واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام کو ناکام بنادیا۔ امریکی اخبار’’دی ...

Read More »

افغانستان میں 2امریکی ڈورن حملے، 4دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکہ نے دو ڈرون حملے کر کے چار دہشت گردوں کوہلاک کر دیا۔ نجی چینل”دنیا نیوز“کے مطابق ...

Read More »

ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کسی اور ملک کے لئے خطرے اور نقصان کا باعث نہیں ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ، ہندوستان ...

Read More »

قیام امن کے حق میں ہیں، ایرانی صدر

نئی دہلی : ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے دورہء بھارت کے دوران کہا ہے کہ تہران حکومت امن مذاکرات ...

Read More »

پاکستان نے ایران میں دہشتگرانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جنداللہ کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایران میں دہشتگرانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جنداللہ کو کالعدم قرار دے دیا۔ وفاقی حکومت ...

Read More »

سعودی شہری نے ایک ہی دن میں اتنی شادیاں رچا لیں کہ عرب سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا، کتنی شادیاں کیں؟ جان کر مردوں کو گنتی بھول جائے گی کیونکہ ۔ ۔ ۔

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی شخص نے ایک ہی دن 4 غیر ملکی خواتین سے شادیاں کرلیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ...

Read More »

طالبان نے ڈرون حملے میں خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی

کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں اپنی تنظیم کے نائب امیر خالد محسود عرف سجنا کی ...

Read More »

سعودی عرب: ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے ساتھ عبرتناک سلوک

ریاض: سعودی حکومت نے ماں بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر چار پاکستانیوں کے سرقلم ...

Read More »

عراق میں خاتون خودکش بمبار نے خود کو سکول میں اڑا دیا

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو لڑکیوں کے ایک اسکول میں اڑا ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful