تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان

گالیوں اور گولیوں سے انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، صاحبزادہ حامد رضا

۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پیر خالد سلطان قادری، مفتی محمد اقبال چشتی، پیر ...

Read More »

شیعہ علماء کونسل کی تنظیم نو کیلئے الیکشن کا اعلان جلد ہوگا، علامہ سبطین سبزواری

 شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ نئے صوبائی صدر کے ...

Read More »

آزاد کشمیر میں بھی نواز لیگ کا احتساب ہو گا، سردار عتیق

مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ کابینہ میں اضافہ خود نواز لیگی حکومت اور پارٹی ...

Read More »

شام پر حملہ، آئی ایس او کراچی کا احتجاج

 امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر ناجائز اور غیر قانونی و غیر انسانی حملے کی شدید مذمت ...

Read More »

شمالی وزیر ستان کے تاجروں کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

وائس آف مسلم ۔شمالی وزیرستان کے تاجروں نے علاقے میں آپریشن کے دوران ہونے والے نقصان کا ازالہ نہ کرنے ...

Read More »

پریوں کی مسکن وادی نگر کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم

نگر (اقبال راجوا) پایاصاف پانی میں ندی کا پانی ملانے سے عوام بد ہضمی،پیچس اور معدے کی دیگر مختلف بیماریاں ...

Read More »

سی پیک میں گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دیا جارہا، شیخ جعفری

سکردو : نامور علام دین علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے ہم نے بڑی قربانیاں ...

Read More »

لاہور، سکیورٹی اداروں کے آپریشن ناکام، کالعدم تنظیمیں فعال، پاکستان مخالف پمفلٹس تقسیم

وائس آف مسلم۔ سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے سرچ آپریشنز کے باوجود لاہور میں کالعدم ...

Read More »

نیپرا نے کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

وائس آف مسلم۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ...

Read More »

پشاور کی تاجر برادری کا بس منصوبے کیخلاف احتجاج

وائس آف مسلم۔ پشاور کی تاجر برادری نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ چوک یادگار ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful