تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان شیر محمد گروپ کے دو دہشت گرد ہلاک

2 کراچی: شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے ...

Read More »

کوئٹہ میں تین صحافیوں کے قتل کے تین ملزمان گرفتار

کوئٹہ: کوئٹہ میں تین صحافیوں کے قتل کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف ...

Read More »

غیر آئینی خطہ میں پہلے گورنر اور اب جج کی غیر قانونی تقرری

گلگت : جسٹس( ر)رانامحمدشمیم خان نے تین سال کی مد ت کے لیے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان ...

Read More »

وزیراعظم اور آرمی چیف کا پھر عزم۔۔۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردوں اور ...

Read More »

ایک دہشت گرد کو 21سال قید۔۔۔۔

کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے رکن کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 21سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ محمد ...

Read More »

زرداری کے بیان نے شریف کو پریشان کرکے رکھ دیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے جس ...

Read More »

رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر دھرنا

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا نے رینجرز کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔ ...

Read More »

بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل ...

Read More »

وکلاء تنظیموں کا آئینی حقوق کیلئے باضابطہ تحریک چلانے کا اعلان

  گلگت ::::) گلگت بلتستان کے اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ کے تمام تنظیموں نے مشترکہ طورپر آئینی حقوق کیلئے باضابطہ تحریک ...

Read More »

سیالکوٹ سیکٹر: ورکنگ باؤنڈری پر شیلنگ، چھ شہری شہید

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جمعے کو سیالکوٹ سیکٹر کی ورکنگ ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful