تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کھیل

گلگت۔بلتستان والی بال لیگ

نگر( اقبال راجوا) نگر میں منعقد ہونے والے گلگت بلتستان کے پہلے والی بال لیگ کے دوسرے دن گلگت بلتستان ...

Read More »

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم اور حسین طلعت کی نصف سنچریاں

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم ...

Read More »

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا دیا

کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز ...

Read More »

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلیے ٹریفک پلان جاری

کراچی :یکم اپریل تا 3اپریل تک جاری رہنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز انتظامات مکمل سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی فائنل کرلیاگیاہے جس کے مطابق تینوں ...

Read More »

پاکستان سپر لیگ فائنل کا ’امن کی فتح‘ کے طور پر خیرمقدم

کراچی – اتوار (25 مارچ) کو تیسرے سالانہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل- 3) کے فائنل کے ساتھ پاکستانی ...

Read More »

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان:شاہین آفریدی ، حسین طلعت اور آصف علی ٹیم میں شامل

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹوئنٹی میچوں کیلئے قومی ٹیم کا ...

Read More »

خراب کارکردگی، منیجر اور کوچ سمیت پوری ٹیم کو جیل بھیج دیا

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی میں دیامر کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی اور ٹورنامنٹ سے ...

Read More »

لاہور، چکوں چھکوں کی برسات سے پہلے بارش برس پڑی

  لاہور کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے بونداباندی کا شروع ہونے والا سلسلہ موسلا دھار بارش کی صورت ...

Read More »

زلمی کے ہاتھوں قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 29ویں میچ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی ...

Read More »

پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلیے ایک برانڈ بن چکا ہے، شعیب اختر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful