تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کھیل

چیمپنئز ٹرافی سے باہر ہو نے پر وہاب ریاض کی جگہ پہلے محمد عباس، لیکن اب کس کھلا ڑی کو ٹیم میں شا مل کر لیا گیا؟ جان کر سب پریشان ہو گئے

برمنگھم (نیوز ڈیسک) فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس انگلینڈ طلب کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ...

Read More »

بنگلہ دیش تین سو پانچ رنز بنا کر بھی انگلینڈ سے ہار گئی

لندن ( نیوز ڈیسک ) چیمپئنزٹرافی کے ابتدائی میچ میں میزبان نے فتح سمیٹ لی، بنگلہ دیش تین سو پانچ ...

Read More »

چیمپیئنزٹرافی:انگلینڈ اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

اوول ( نیوز ڈیسک ) آئی سی سی ایونٹ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں میزبان ...

Read More »

وارم آپ میچ، سرفراز الیون آج کینگروز سے ٹکرائے گی

لندن : چیمپنز ٹرافی سے پہلے ٹیم پاکستان اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج عالمی چیمپین آسٹریلیا کے ...

Read More »

فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز سے فتح چھین لی

برمنگھم ( نیوز ڈیسک ) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستانی بلے باز فہیم اشرف ...

Read More »

کامران اکمل افغانستان میں چھاگئے،72,000امریکی ڈالرزدیئے جانے کا انکشاف

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل افغانستان ...

Read More »

افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کرکٹ سیریز،شہریارخان نے حیرت انگیز اعلان کردیا

لاہور ( آئی این پی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان میں ...

Read More »

چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد

لندن ( نیوز ڈیسک ) پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیت کر ...

Read More »

سیاستدانوں کو کھلاڑیوں کے ’’پش اپس‘‘ لگانے میں بھی سازش نظر آنے لگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سیاستدانوں کو قومی ٹیم کے جیت کی خوشی میں پش اپس لگانے میں بھی سازش نظر ...

Read More »

راما فیسٹول :فرزند چھپروٹ پولو کے نامور کھلاڑی وزیرارسطوکی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر کی ٹیم میں راما فیسٹول کے ابتدائی میچ میں ضلع استور کی ٹیم کو ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful