تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Uncategorized

آپریشن ردالفساد، سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی: آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران2 دہشتگردوں کو گرفتار کر ...

Read More »

نواز شریف پر حملہ ملزمان کا انفرادی فعل ہے، جامعہ نعیمیہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، راغب نعیمی

لاهور: ناظم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم ...

Read More »

یمن میں 15 ملین شہری صاف پانی کو ترس رہے ہیں: عالمی ریڈ کراس

صنعا: عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ 15ملین یمنی شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ...

Read More »

سعودی عرب: ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے ساتھ عبرتناک سلوک

ریاض: سعودی حکومت نے ماں بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر چار پاکستانیوں کے سرقلم ...

Read More »

’عدالت نے اجازت دی تو قصور واقعے کے ملزم کو چوک پر لٹکائیں گے‘

قصور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کسی قانون کے تحت اجازت دے تو قصور واقعے میں ...

Read More »

طلبہ کے لئے ماحولیاتی آگاہی اور شجرکاری مہم ورکشاپ کا اہتمام

ماحولیاتی تبدیلیاں آج دنیا کے لئے بڑا خطرہ بن رہی ہیں۔ آب و ہوا کی تبدیلیوں کی وجہ سے خشک ...

Read More »

ایرانی ویزہ کیلئے میڈکل ختم کرنے کا اعلان نہایت خوش آئند ہے، علامہ غضنفر عباس کاظمی

ولی العصر ٹورز اینڈ سروسز کے چیف ایگزیکٹو علامہ سید غضنفر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ...

Read More »

مصر ی سیکورٹی فورسز نے معروف مذہبی سکالر یوسف القرضاوی کی بیٹی اور داماد کو حراست میں لے لیا

قاہرہ ( ویب ڈیسک ) مصری حکام نے معروف مذہبی اسکالر علامہ یوسف القرضاوی کی بیٹی علاءاور داماد حسام خلف ...

Read More »

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی لیپ ٹاپ بم بنانے کی تیاریاں

وائس آف مسلم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی اخبار کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش لیپ ٹاپ بم بنانے کی ...

Read More »

ترک پارلیمنٹ نے قطر میں ترک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

انقرہ ( نیوز ڈیسک ) ترکی کی پارلیمنٹ نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی ...

Read More »

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful