وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدارتی محل سعد آباد پیلس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدارتی محل سعد آباد پیلس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

سعد آباد پیلس پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے

وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستانی وفد میں وفاقی وزراء شیریں مزاری، علی حیدر زیدی اور دیگر ایران کے دورے پر ہیں۔

وزیراعظم تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

کل وزیراعظم عمران خان کی مشہد میں روزۂ حضرت امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی، عقیدت کا اظہار اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا۔ وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلامی جمہوری ایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچے اور روزہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری اور آستان قدس رضوی کے مسئول حجتہ الاسلام  آقائے احمد سے ملاقات کی

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.