ٹرمپ نے سعودی صحافی کے قتل کے بدلے ‘کتنے بلین ڈالر کی ڈیل قبول کی ،امریکی میڈیا کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بارے میں بیانات کے خلاف امریکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ ، نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جنرل روزناموں نے موضوع سے متعلق خبروں میں اس پہلو پر زور دیا ہے کہ ٹرمپ ان بیانات سے “ڈکٹیٹروں کی رہنمائی” کر رہے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ نے خبر کے لئے “ٹرمپ خاشقجی واقعے میں پرنس کی پشت پناہی کر رہے ہیں” کی سرخی لگائی ہے۔اخبار کے کالم نگار فریڈ ریان نے ٹرمپ کے خلاف سخت الفاظ کا

استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطلق العنانوں کو کھلا اور خطرناک پیغام بھیجا گیا ہے اور وہ یہ کہ امریکہ کے صدر کے سامنے کرنسی کا ڈھیر لگاو تو ایک قتل حقیقی معنوں میں تمہارے حق میں نفع بخش ہو سکتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے پولِٹزر ایوارڈ یافتہ صحافی تھامس فریڈمین نے بھی اپنے کالم کو “ٹرمپ کی طرف سے بلیک فرائیڈے رعایت: رعایت کی مد میں شامل اجناس پیٹرول ، اسلحہ اور اخلاقی اقدار ” کے عنوان سے شائع کیا ہے۔کالم میں فریڈمین نے کہا ہے کہ ٹرمپ بن سلمان پر دباو ڈال سکتے تھے لیکن اس کی بجائے انہوں نے 450 بلین ڈالر اسلحے کی فروخت کا وعدہ لے کر پرنس محمد بن سلمان کو خاشقجی قتل سے صاف بچ نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔روزنامہ نیویارک ٹائمز کے صحافیوں مارک مازیٹی اور بین ہبرڈ نے بھی اپنے مشترکہ مکالے کو “ٹرمپ نے سعودی عرب کو معاف کر کے ڈکٹیٹروں کی رہنمائی کی ہے” کے عنوان سے شائع کیا ہے۔روزنامہ وال اسٹریٹ کی نشریاتی کمیٹی نے بھی ” ٹرمپ کی پرائمری رئیل پولیٹک” کی سرخی سے شائع کردہ تحریر میں کہا ہے کہ “ٹرمپ کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو امریکہ کے مشرق وسطی میں مفادات کو اسلحے کی فروخت، پیٹرول اور ایران کی شکل میں ترتیب دیا جا سکتا ہے اور اسے انتہائی حماقت کے علاوہ اور کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful