فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجا تو حکومتی بینچز خالی ہوجائیں گی: خورشید شاہ

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپارکو نے خلاء میں لوگوں کو لے جانے کے لیے 5 سال کا ڈیٹا مانگا ہے اور میری درخواست ہے کہ پانچ سال کی بجائے تین چار ماہ کا ڈیٹا مانگیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا اسپارکو کو کہا گیا کہ فسادیوں کو خلاء میں بھیجا جائے اور واپس نہ آنے دیا جائے، کتنی اچھی بات کی گئی، خورشید شاہ نے حکومتی بینچز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اس طرح تو اس طرف کا ایوان خالی ہوجائے گا کیونکہ سارا فساد تو انہوں نے شروع کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم فسادی نہیں امن پسند ہیں، ہم نے ہڑتالیں نہیں کیں، یہ کنٹینر پر چڑھتے تھے ہم انہیں اتار کر لاتے تھے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ خورشید شاہ نے خلاء میں بھیجنے کی جو تجاویز دیں ان پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپارکو سے درخواست کروں گا جو یہاں فساد فی الارض پھیلا رہے ہیں اُنہیں خلاء میں بھیج دیں تو ہماری بچت ہو جائے گی، کچھ سیاستدانوں کا بھی یہ علاج ہے تاکہ پاکستان کی جان چھوٹ جائے۔

 ہمیں لوگوں کا انتظام کرنا ہے، ہم نے آسان حل بتایا: فواد چوہدری

آج قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ قائد حزب اختلاف کا پیکج چیک کریں جو انہیں سابقہ حکومت سے ملا تھا، جو فساد فی الارض پھیلا رہے ہیں ، وہ دو سے تین تعداد میں ہر جماعت میں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں لوگوں کا انتظام کرنا ہے، ہم نے آسان حل بتایا ہے کہ فساد بھی نہ ہو اور زمین بھی پاک ہو جائے، اپوزیشن والوں کوشوق ہے تو ان کی خلائی مخلوق سے بھی ملاقات ہو جائے۔

ہمارے دوستوں نے بے نظیر ائیر پورٹ کا نام اسلام آباد ائیر پورٹ رکھ دیا، خورشید شاہ

خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دوستوں نے بے نظیر ائیر پورٹ کا نام اسلام آباد ائیر پورٹ رکھ دیا، شہید بے نظیر جمہوریت کے لئے رول ماڈل تھیں، ان کے مخالفین بھی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرانے ائیر پورٹ کو بھی نور خان ائیر بیس کہا جا رہا ہے تاہم ہمیں فکر نہیں، بے نظیر کا نام جمہوریت کے ساتھ جڑا رہے گا، بھٹو خاندان کا نام قائم رہے گا اس عداوت پر ہم احتجاج بھی نہیں کریں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے قائد اعظم کا پاکستان کہتے تھے آج نیا پاکستان کہتے ہیں، آج کل یہ رواج چل پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ میں نا خوشگوار واقعہ ہوا، اسپیکر نے آج ہماری درخواست پر سب کو بلایا، اپوزیشن ایک گھنٹہ انتظار کرتی رہی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی بے عزتی کی لیکن حکومتی رکن نہیں آیا، زبانیں اور ہاتھ ہمارے بھی کھلے ہیں، کسی کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں نہیں ہیں، حکومت ماحول کو بہتر بنائے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful