کرتارپور بارڈر کھلنے کا سہراکس کو جاتا ہے؟نوجوت سنگھ سدھوکی بیان نے سب کے دل جیت لیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔نجی ٹی وی چینل پروگرام بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بارڈر کھولنے کا سہرا بابا گرو نانگ کے عقیدت مندوں اور پاکستانی عوام کو بھی جاتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بارڈر کھلنے کا کریڈٹ میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اب میرا دوست بلائے گا تو ایک ٹانگ پر چل کر بھی پاکستان ضرور آؤں گا۔بعد ازاں کرتار پور بارڈر کھولنے

کے اعلان پر سرحد پار سےرابطے شروع اور بھارتی کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاویدسے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔اسی سے متعلق: سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنا خوش آئند ہے، بلاول بھٹواُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، وہاں کے لوگوں اور میڈیا نے بہت زیادہ پیار دیا جسے ابھی تک نہیں بھول سکا۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتار پور سرحد کھولنے کےفیصلےپر بہت خوش ہوں، پاکستان کی جانب سے مثبت اقدام پر اُن کا تہہ دل سے شکر گزار بھی ہوں کیونکہ پاکستانی حکومت نے جو وعدہ کیا اُسے پورا کر دکھایا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےاقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان امن اور بھائی چارہ بڑھےگا۔اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسائیہ ممالک سےدوستانہ تعلقات چاہتاہے، پی ٹی آئی حکومت خطےمیں امن کے لیے اپنی ہرممکن کوشش جاری رکھے گی کیونکہ ہم خطے میں ہمیشہ ہی امن کے خواہاں ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful