فضائی حدود :مودی کی پرواز کیلئے بھارت کی پاکستان سے باضابطہ درخواست

نئی دہلی : بھارت نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت مانگ لی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے باضابطہ درخواست پاکستانی حکومت کو بھیج دی گئی۔

درخواست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 13 جون کے لئے فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت طلب کی ہے۔ مودی 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ماضی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کیلئے بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

About VOM

وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔