خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کے رشتہ داروں کی عمران خان سے اپیل ، سعودی عرب کے ساتھ بھی معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن)جی سی سی ممالک میں قید پاکستانیوں کے خاندانوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 ہزار پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لائیں ۔ متاثرہ خاندانوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان قیدیوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا لیکن عمران خان کے پہلے قوم کے خطاب میں انہوں نے تارکین وطن پاکستانیوں کے حقوق کی بات کی جس سے انہیں یہ امید ملی ہے کہ ان کے پیارے ضرور وطن واپس آئیں گے ۔

یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیچہ وطنی سے آئی عاصمہ شفیع ،جس کا بھائی 9 سال سے سعودی عرب قید میں ہے ، نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے اور ہنگامی بنیادوں پر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ عمل میں لائے ۔ یہ تمام خاندان جن کے عزیز و اقارب جی سی سی ممالک میں قید ہیں ، مردان ، مظفر آباد ، پشاور اور دیگر شہروں سے آئے تھے ۔ان خاندانوں نے عمران خان کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پھانسی کے منتظر قیدیوں کی پھانسی روکنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کو پھانسی دینے کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ مہینے 8 پاکستانیوں کو پھانسی دی گئی ہے ۔ ان خاندانوں نے کہا کہ ان کے یہ عزیز و اقارب ان کے لئے دلی ور مالیاتی سپورٹ کے ستون ہیں انہوں نے ریاست پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں اور ان کے عزیز و اقارب کو واپس لائیں ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful