مجھے گرفتار کرنے کے لیے راستہ ڈھونڈا جارہا ہے: آصف زرداری

نواب شاہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نوازشریف اور عمران خان کو ڈیل کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا، انہیں ڈیل کرانے والے لے تو آتے ہیں پر ان سے ملک چلایا نہیں جاتا جب کہ ہم نے بغیر ڈیل کے حکومت حاصل کی اور ملک چلاکر دکھایا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے راستہ ڈھونڈا جارہا ہے، انہیں میری گرفتاری کے لیے ثبوت نہیں مل رہے ہیں، مجھے پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا، اب گرفتاری ہوئی تومیری سیاسی ساکھ بڑھے گی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیراعظم کشکول لے کر دنیا بھر میں پھررہے ہیں، حکومت سے لڑائی میری لیے نئی بات نہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful